کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے کہا تھا جان چھڑاؤ ان کو جانے دو لیکن عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ عدالت کے فیصلے پر پہرہ دیں گے۔
ذرائع کےمطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے خود وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ پاکستان میں جو علاج میسر ہے نواز شریف کو فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، وہ اگر آج این آر او دے دیں توساری تحریکیں ختم ہوجائیں۔
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے متعلق سوال پرکہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کےمطابق آزادی مارچ کوسہولت دیں گے۔
انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسرحدوں سےکوئی خطرہ نہیں، ملک کو اندر سے خطرہ ہے،آزادی مارچ کی آڑ میں بلوچستان میں شرارت ہوسکتی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں لوگ بچوں کے عقیقےکوبھی سیاست کےلیے استعمال کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن دونوں پارٹیوں کودھوکا دے رہے ہیں،مولانا فضل الرحمٰن زندگی کابڑا فیصلہ کرنےجارہے ہیں، ان سے متعلق فیصلہ 10 نومبر تک ہوجائے گا۔
وزیر ریلوے نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتا ہے، جبکہ نواز شریف کنجوس خاندان ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کا میڈیا آزادی مارچ کو جو وقت دے رہا ہے وہ کشمیرکی جدوجہد کو ملنا چاہیے ،
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News