
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ ورلڈ بینک رینکنگ اس امرکاثبوت ہےکہ پاکستان درست معاشی سمت پرگامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کاکہناہےکہ ورلڈبینک کی رپورٹ کےبعدملکی معیشت کےحوالےسےعوام کو گمراہ کرنےوالوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کی بجائے قومی خزانہ بھررہاہے۔
انہوں نےکہاکہ دنیامیں نئےپاکستان کاروشن اورترقی کرتاچہرہ ابھرکرسامنےآرہاہے۔وزیراعظم عمران خان کےویژن کےتحت پاکستان نےکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنےکےحوالےسےورلڈبینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28درجےبہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ پاکستان 135 سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ بینک کی جانب سے ڈوئنگ بزنس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔جس کے مطابق کاروباری معاملات کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے نمایاں بہتری حاصل کرلی۔ ایک سال میں 28 درجے بہتری سےپاکستان 108ویں نمبرپرآگیا۔
عالمی بینک کی ڈائنگ بزنس رپورٹ 2020 میں پاکستان کی درجہ بندی 136 سے بہترہوکر108 ہوگئی ہے۔ پاکستان نےایک سال میں 28 درجے بہتری کی۔ کاروبارشروع کرنےمیں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوکر72ویں ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق قرضوں کےحصول میں رینکنگ 119، چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ میں 151اور ٹیکس ادائیگیوں میں رینکنگ 161 رہی۔
عالمی بینک کاکہناہےکہ پاکستان نےرواں سال چھ بڑی اصلاحات کی ہیں جن کے باعث پاکستان دس بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ پاکستان کی معیشت کاشمار30بڑی معیشتوں میں ہونےلگاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News