
پاکستان کی سفیرڈاکٹر ملیحہ لودھی نےاقوام متحدہ میں کہاہے کہ پاکستان مسلم اُمّہ میں اتحاد کے لیے مفاہمت کی کوششیں کررہا ہے۔
ملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اورایران کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے اتحاد بین المسلمین اور خطے میں امن کی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نےسلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران واضح کیاکہ پاکستان بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنے پر زور دیتا آیا ہےاوراس سلسلے میں ہمیشہ خطے میں امن کے لیےاپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نےکہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین اپنے مفادات بالائے طاق رکھ کر سفارتکاری اور مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کریں۔
پاکستانی سفیرمباحثے کے دوران اس بات کوواضح کرتےہوئے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا خواب آزاد اورخودمختارفلسطین ریاست کےقیام کے بغیر ممکن نہیں۔ ملیحہ لودھی کامزیدکہناتھاکہ کشمیراور فلسطین کےعوام کئی دہائیوں سےاپنےحق خودارادیت اورانصاف کےمنتظرہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیرمیں ظلم کی تاریک رات ختم ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا تھا کہ ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں مل جاتا۔
اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News