
کرتار پور کے بعد ہندو برادری کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ سامنے آیاہے ۔
تفصیلات کے مطا بق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 1000 سال پرانےمندر شیولا تیجا سنگھ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد اسے بحال کر دیا گیاہے،
ذرائع کے مطا بق اس مندر کی افتتاحی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی,افتتاحی تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیولہ تیجا انگھ کی مرمت 70 سال بعد ہوئی ہے جبکہ تقریب کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ پاکستان اقلیت دوست ملک ہے، مندر کا ہندو رسم ورواج کے مطابق افتتاح کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں اوقاف پراپرٹی بورڈ کے سربراہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ سرکلر روڈ پر واقع شیولہ تیجا سنگھ مندر ایک کنال رقبے پر مشتمل ہے اور یہ مندر قیام پاکستان کے بعد سے بند پڑا تھا ،اس سے قبل پاکستان نے سیالکوٹ میں ہی واقع سکھوں کے قدیم گورد وارے بابے دی بیری کو بھی 2015 میں بحال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News