
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سےگٹکےاورمین پڑیوں کےخریدوفروخت اوراستعمال پردفعہ 337 نافذہونےکےبعدبھی اس کاکھلےعام استعمال ہورہاہےجبکہ سندھ پولیس خریدوفروخت بندکرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
بول نیوزکاایک اورکامیاب اسٹنگ آپریشن،حکومت کی جانب سےگٹکےپرپابندی لگائےجانےکے باوجودپولیس کی ناک کےنیچےگٹکافروش سرعام گٹکافروخت کررہےہیں ۔
بول نیوزکےاسٹنگ آپریشن نےپولیس کی کارکردگی کا کٹھا چٹھا کھول دیا ۔
بول نیوزکےمطابق کراچی سٹی کورٹ کےسامنےاورآئی جی آفس کےچند قدم کےفاصلے پر پولیس کی ناک کےنیچے گٹکے بنانے والوں کی منڈی لگی ہوئی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سےپابندی لگائی جاچکی ہےمگر گٹکا،ماوا،ملائی اوردیگر دوسرےناموں سے یہ نشہ آورچیزیں لوگوں کی زندگیاںبرباد کررہی ہیں۔ پولیس بخوبی واقف ہے کہ گٹکاکہاں کہاں فروخت ہورہا ہے یا کس جگہ پرگٹکےکی فیکٹریاں ہیں مگران کےخلاف ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھا سکی۔
بول نیوزقانون نافذ کرنےوالے اداروں تک اس گندے دھندے کےطریقہ کاراوران کے پیچھے چھپے چہروں کوسامنےلےآیا ہے،اب دیکھنا ہےکہ قانون ان نشہ آورچیزیں فروخت کرنے والے مجرموں کے خلاف کب کاروائی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News