Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات
Prime Minister Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر ژی جنگ پنگ  سے ملاقات کی ہے جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔

چینی صدر نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔دونوں ممالک کے وفود کے ہمراہ ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر پیش کردہ موقف پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے چینی صدر کو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سخت ترین معاشی حالات سے نکل گیا ہے اور اس سلسلے میں چین نے جو مالی تعاون کیا اس کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے‘۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین نے حمایت فراہم کرنے کے لیے کبھی ہمارے قومی مفاد کے خلاف کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور ہماری غیر مشروط مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو سخت معاشی حالات سے باہر آنے کا موقع فراہم کیا اس کے ساتھ وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت فراہم کیے گئے تعاون کو سراہا۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان ان دنوں دو روزہ دورے پر چین میں ہیں جہاں کاروباری شخصیات سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔عمران خان کے دورہ چین کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھنا ہے جس کے لیے انہوں نے مختلف سیمنارز میں شرکت بھی کی ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سی پیک کے تمام  منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔

چینی وزیر اعظم نے گوادر میں سی پیک منصوبوں کے لیے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفاد کے ایشوز کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی ہے۔ چین میں تیل، گیس، کان کنی، ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

چینی کمپنی کے سربراہوں نے نئے منصوبے شروع کرنے کی تجاویز سے بھی وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا جو تیل، گیس، توانائی، تعمیرات، ٹائروں کی تیاری اور قیمتی دھاتوں سے متعلق ہیں۔

پاکستان اور چین کے درمیان سماجی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر