Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

Now Reading:

کراچی میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کے ساتھ ساتھ  ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کر کے آصف ہاروں عرف چکلی نامی شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ آصف چکلی جوا اور سٹے میں ملوث تھا اس نے کچھ عرصہ پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 پولیس نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کی جگہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

 دوسری جانب شاہراہ پاکستان پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارکن آصف ہارون عرف آصف چکلی کے قتل پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

ایم پی اے خرم شیر زمان، عمران علی شاہ، ارسان تاج، راجا اظہر بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف چکلی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر