ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کوشش مفادات کی نظر نہیں ہونی چاہئیں،انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمز کوغیرجانبدار ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرملیحہ لودھی کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں کرنا چاہیے، انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمزکوجانبداری اختیار کرنے سےگریز کرناچاہیئے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نےانسداد دہشت گردی کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہےاور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی آڑمیں حق خودارادیت، آزادی کی تحاریک کو نہیں روکنا چاہیئے، اس کے علاوہ عالمی برادری کودہشت گردی کی بنیادی وجوہات پربھی توجہ دینی چاہیئے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل رواں سال 10جولائی کوسلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کامحدود وسائل میں انسدادمنشیات کیلئے کردار کوسراہا گیا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کودہشت گردی کےخطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جرائم دہشت گرد گروپوں کی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے منظم جرائم اور دہشت گردی کی روک تھام میں کردار ادا کیاجاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
