Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر قانون کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر قانون کی ملاقات
dr farogh naseem meets cm kp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم قانونی امور پر مشاورت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ وکلاء کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین انصاف لائرز فورم شاید نسیم گوندل اور صوبائی وزیر قانون سلطان محمد بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی ،جس میں وکلاء کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون  فروغ نسیم نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ زینب الرٹ بل زیر غور ہے، وزارتِ قانون بچوں اورعورتوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین اور بچوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے، زینب الرٹ بل لانے پر غور کر رہے ہیں۔حکومت کی کوشش ہے آیندہ نسلوں پر سرمایہ کاری کی جائے، بد قسمتی سے جبری مشقت زیادہ تر بچوں سے ہی کرائی جاتی ہے،بچوں کو پتا ہونا چاہیے کہ چائلڈ جسٹس کیا چیز ہے، بچوں کے حقوق کے لیے چائلڈ جسٹس سے آگاہی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر