Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، عمران خان

Now Reading:

پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، عمران خان
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں اور میں ہمیشہ چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کی 70 ویں قومی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ہمارے حقیقی اور غیرمتزلزل دوست چین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Advertisement

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین گہرے دوست اور ہمسائےہیں، چین کی معاشی کامیابی ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

دوسری طرف عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائیں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم چینی قیادت کا مسئلہ کشمیر پر حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران متعد مفاہمتی یادہاشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے جبکہ سی پیک کی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر