کراچی کےسول اسپتال میں پولیس کی جانب سےخفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا گیاہے۔ پولیس چھاپے کے دوران اسپتال میں شراب کی بوتلیں ملنےکا انکشاف کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں چار روزقبل خفیہ اطلاع پر نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا ماراگیا اوراس دوران سیکیورٹی انچارج کریم خان، فرخ شاہ، خرم اور نوید کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑاگیاہے۔
پولیس کا کہناہے کہ اسپتال کے نرسنگ وارڈ میں چھاپے کے دوران مختلف اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کے 500 انجیکشنز بھی برآمد ہوئےہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمدکی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کو تعاون حاصل ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوالیا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سول اسپتال میں چھاپےکے واقعے پر میڈیکل سپریڈینٹ (ایم ایس)نےنیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پرشدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے خط لکھاہےجس میں نرسنگ وارڈ سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق بازپرس کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایم ایس کے خط میں ڈاکٹر نجم سے مزیدپوچھا گیاہے کہ اس شدید غفلت پرانتظامیہ کو کیوں نہیں بتایاگیا۔
دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال نے نیورولوجی اورسرجیکل وارڈ کی دواؤں ست متعلق آڈٹ کی انکوائری کرانے کا حکم دے دیا اور افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سربراہ ڈاکٹر غلام حسین بروہی، فارماسسٹ اور اسٹور کیپرکوشامل کیاگیاہے۔
پولیس کے مطابق ان کے علم میں ایسی کوئی کارروائی نہیں ہےنہ ہی چوکی سے تھانے میں چوری کے ملزمان لائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
