
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤوں کی ملاقات اسلام آباد میں شہبازشریف کی رہائش گاہ منسٹر کالونی میں ہوئی جبکہ ملاقات کا اہم مقصد حکومت کے خلاف متحرک ہونا تھا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، فرحت اللہ بابر، نوید قمر اور نیئر بخاری بھی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف راجہ ظفر الحق مرتضی جاوید عباسی رانا تنویر امیر مقام مریم اورنگزیب ملاقات میں شریک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ ٹھیک طرح سے پیش نہیں کر سکے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے جبکہ ملکی مسائل میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، ہمیں خوف مشکل حالات سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور حماقتوں سے ہے تاہم ہم ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات میں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما سیاسی معاملات پر غور کرینگے، حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی بیان دیا ہے کہ ان کی سیاسی پارٹی دیگر جماعتوں کیساتھ مل کرعوام کو اس ظالم حکومت کے چنگل سے چھڑانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News