Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید
shaeikh rasheed

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر سمیت تمام ایشوز پر دنیا کو بتا دیا ہے اور عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ کراچی ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے شہبازشریف بہتر فیصلہ کریں گے کہ یقین ہے کہ شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک طرف نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جبکہ دوسری طرف زرداری اور بلاول علیحدہ علیحدہ سیاست کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر پانچ لوگوں کوعمران خان این آراو دے دیں تو ساری تحریکیں ختم ہوجائیں گی۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے، نیب کسی کو تنگ نہیں کر رہا، معاشی صورتِ حال کا سب سے زیادہ نقصان عمران خان کو ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بات کی، مولانا صاحب کشمیر جانے کے بجائے اسلام آباد آرہے ہیں، سمجھ سے باہر ہے کہ مولانا نے آزادی مارچ کا اعلان کیسے کیا۔

Advertisement

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور یقین ہے کہ وہ سیاست دانوں کو بھی ڈیل کرلیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ابی وسائل فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ مولانا کو ایسا بیٹھا ئینگے کہ کھڑا بھی نہیں ہو پائینگے کھانے اور باتھ روم کا بھی اہتمام کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر