 
                                                                              گجرات کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ آتشزدگی سے کئی دکانیں تباہ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔گجرات کے علاقے بھمبر روڈ پر علینا شاپنگ سنٹر میں صبح 8 بجے پر اسرار طور پر لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں سے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو کی ٹیموں کے اہلکار امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے شاپنگ مال میں موجود افراد کو نکال دیا ہے جبکہ درجنوں ابھی تک بالائی منزلوں پر محصور ہیں جنہیں نکالنے کیلئےٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
آگ سے کئی دکانیں اور گاڑیاں لپیٹ میں آ گئیں اور کروڑوں کے نقصان کا تخمینہ بتایا جا رہا ہے۔
آگ بجھانے کیلئے گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں امدادادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
شاپنگ مال کی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا لگائی گئی، تاحال معلوم نہ ہو سکا. دوسری جانب دھویں کے باعث بالائی فلورز پر اہلکاروں کو امدادی کارروائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 