Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم وزیر اعظم کی قیادت میں چٹان بن کر کھڑی ہے،فردوس عاشق

Now Reading:

قوم وزیر اعظم کی قیادت میں چٹان بن کر کھڑی ہے،فردوس عاشق
فردوس

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم وزیر اعظم کی قیادت میں چٹان بن کر کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کر تے کہا ہے کہ سافٹ پاور میڈیا کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے، سوشل میڈیا سے پیغام چند لمحوں میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خطاب نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو جھنجھوڑا، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر مؤثر انداز سے دنیا کو آگاہی دی ،حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھا ہے،میڈیا حکومت کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، عالمی طاقتیں ہمیشہ اپنے مفادات کو مد نظر رکھتی ہیں،حکومت پر تنقید کرنا اور صحیح راستہ دکھانا میڈیا کا اچھا اقدام ہے، میڈیا کا حق ہے کہ وہ حکومت کی اصلاح کرے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ میڈیا کو خیال رکھنا ہے کہیں ملکی مفاد کے خلاف تو کچھ نہیں ہو رہا، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، قوم وزیر اعظم کی قیادت میں چٹان بن کر کھڑی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستانی عوام کی طرف ہیں، اس ملک میں ادارے لوگوں کے تابع نہیں ہوں گے، لوگ اب ادارے کے تابع ہوں گے، پاکستان میں رہنے والا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل تک دنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر