Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ کارساز کراچی کو 12 سال مکمل

Now Reading:

سانحہ کارساز کراچی کو 12 سال مکمل
Karsaz- MAin

سانحہ کارساز کراچی کو بارہ سال بیت گئےلیکن تاریخ کے اس  خون  آشم دن  کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق سانحہ کارساز کراچی کو بارہ سال بیت گئے ہیں۔افسوس ناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے ایک سوستتر کارکنان اور ہمدرد شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

اٹھارہ اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو آٹھ سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعدوطن واپس پہنچیں۔

 ائیرپورٹ سے قافلہ جلوس کی شکل میں بلاول ہائوس کی طرف رواں دواں تھا ۔

دور دور تک صرف جیالوں کا سمندر تھا۔

Advertisement
شہید بی بی بے نظیر بھٹو کا کاررواں جیسے ہی کارساز کےمقام پر پہنچا تو یک باد دیگر دھماکوں نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو خون سے نہلادیا۔

 ان دھماکوں میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں۔ 20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 177 افراد شہیدہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

Karsaz- Embed

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے واقعے میں القاعدہ ، لال مسجد کے عسکریت پسندوں اور جنداللہ کو سانحہ کارساز میں ملوث قرار دیا تھا۔

 جبکہ حکومتی اداروں نے القاعدہ چیف فاہد محمد علے مسلم اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کو ملوث قرار دیا تھا۔

سانحہ کارساز کے 2 مقدمات بہادر آباد تھا نےمیں درج ہیں۔جس میں ایک مقدمہ سرکار کی مدعیت اور دوسرا خود بے نظیر بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔سرکار کی مدعیت میں درج ہونے والا مقدمہ سی آئی ڈی منتقل ہونے کے بعد اے کلاس کرکے بند کردیا گیا۔جبکہ بے نظیر بھٹو کی مدعیت میں درج ہوے والے مقدمہ کو سی کلاس کرکے نظر انداز کردیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شُہداء کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے بارہ برس مکمل ہونے کے بعد بھی اس سانحے میں ملوث افراد کو بے نقاب نہیں کیا جاسکاہے، سانحے میں مرنے والے افراد کے خاندان آج بھی انصاف ملنے کے منتظر ہیں۔

ادھر ملتان میں  پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔، جیالوں کی جانب سے سٹی سیکرٹریٹ ایم ڈی اے چوک پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں سید احمد مجتبی گیلانی سلیم راجہ ، راو ساجد و دیگر  نے شرکت کی۔تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر