سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والوں پر دفعہ 337 – جے ناقابل ضمانت سزا لگانے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے رکن ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں گٹکا، مین پوری و دیگر نشرآور اشیاکی تیاری، فروخت استعمال پر بل پیش کیا گیا تھا جسکی منظوری کے بعد سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اس کی تیاری، خرید و فروحت پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق گٹکا، مین پوری ، ماوا ،چھالیہ کی تیاری اور فروخت پر ناصرف جائیداد ضبط ہوگی، بلکہ ناقابل معافی جرم پر چھ سال سزا بھی ہوسکے گی جبکہ 2 سے 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
گٹکا مین پوری کیخلاف کارروائی پر رکاوٹ ڈالنے پر بھی دو سال سزا ہوگی، صوبائی اسمبلی میں مجوزہ قانون میں تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ،عوامی مقامات پر گٹکے کے استعمال پر ایک ماہ کی قید تجویز کی گئی ہے جبکہ مجوزہ قانون کے تحت جرائم ناقابل ضمانت ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
