Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان درست سمت میں آگےبڑھ رہاہے،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پاکستان درست سمت میں آگےبڑھ رہاہے،فردوس عاشق اعوان
انفارمیشن

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ معیشت کےمحاذپرپاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان کومعاشی مسائل ورثے میں ملے،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں مصروف عمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےمعاون خصوصی نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہاہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئےسرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کیلئےویزا کاحصول آسان کردیاگیا۔

فردوس عاشق اعوان نےمیڈیاسے بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمان کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمان نے ہمیشہ مذہب کارڈ استعمال کیا،مولانا صاحب کوان کےعزائم میں ناکامی ہوگی کیونکہ قوم مفاد پرست اورمذہب کا نام استعمال کرنے والوں کوپہچان چکی ہے۔

مولانافضل الرحمان کومخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی ہے، کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے مولانا مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! پاکستانی قوم خواہشات کی بھینٹ کبھی نہیں چڑھے گی،آپ غلط پتے کھیل رہے ہیں۔ معاون خصوصی کاکہناتھا کہفضل الرحمان کومولانا نہیں کہوں گی،مولاناتوعلم والے ہوتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نےکہاکہ سیاسی بونےمولاناصاحب کوڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں،اپوزیشن مولانا کے ساتھ چوہے بلی کاکھیل کھیل رہی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کامزیدکہناتھا کہ وزیراعظم نےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیاجس کےتحت مدرسہ اصلاحات حکومت کے احسن اقدام ہیں،ملک میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق مدرسہ ریفارمزلائی جائیں گی، حکومت مدرسے کے بچوں کوجدید نصاب فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کااعلان کرتےہوئے معاون خصوصی نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان پیر کوچین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک اور دیگر اہم امور میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اورپاکستان کومسائل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حکومتی کاوشوں سےمتعلق بات کرتےہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کےجنرل اسمبلی کےخطاب کےبعد پاکستان خصوصی حیثیت اختیارکرچکاہے۔وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں دنیا کے سامنےنہ صرف پاکستان کابلکہ اسلام کاحقیقی چہرہ متعارف کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 80 کی دہائی کے بعد پاکستان صنعتی شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ زرعی شعبے میں ترقی کیلئے وزیراعظم نےریکارڈ بجٹ مختص کیا، زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہونے سے ملک ترقی کرے گا اور زرعی ترقی سے ملک کے خسارے میں نمایاں کمی آئے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر