وزیر اعظمعمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ نور خان ائربیس سے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہمراہ موجود ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج رات 9 بجے سے سوا 9 بجے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچیں گے، جس کے بعد وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرما نرواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے، ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں ،مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران نے خلیجی ممالک کو ممکنہ فوجی تنازع سے بچانے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے صدر روحانی کو 5اگست کے بھارتی اقدام سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان امن کے لیے ایک کوشش کرنے جا رہے ہیں، تیل پیدا کرنے والی قوتوں میں لڑائی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
