
چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی بہتری و ترقی کو اولین مشن قرار دے دیا۔
ریحان ہاشمی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تعمیر و ترقی کی خاطر رات و دن کوشاں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بلدیہ ضلع وسطی کے منتخب نمائندگان کے ہمراہ صفائی مہم کا جائزہ بھی لیا۔
دورے میں چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی نے مختلف نالوں کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز اور موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کا قلب ضلع وسطی آج جن بحرانوں کا شکار ہے ان میں اولین مسئلہ وسائل کی کمی ہے جس کے لئے ہم ہر فورم اور پلیٹ فارم پرآواز بلند کرچکے ہیں۔
ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ آج ہم پر تنقید کے نشتر برسانے والے اگر ماضی کی مثال دیں تو یہ بات بھی ضرور بتائیں کہ ان وقتوں میں بلدیاتی وسائل و اختیارات بھی لامحدود ہوا کرتے تھے اور آج ہمارے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کرنا بھی مشکل مرحلہ بنا ہوا ہے۔
چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی نے مختلف علاقوں کی عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت و مشاورت بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News