Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی میڈیا کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے،عمران خان

Now Reading:

عالمی میڈیا کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے،عمران خان

وزیر اعظم پا کستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، بھارتی فورسزنے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل پرزور دے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ 30 سال میں ایک لاکھ کشمیری اپنے حق خودارادیت کےلیے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے،9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 8 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے، بچوں اور بڑوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، دو ماہ سے کشمیر میں مواصلات کا مکمل بلیک آوٹ ہے اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے،کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، میں پریشان ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ مظاہروں کو ہیڈ لائن بنا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو نظر انداز کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 66 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جبکہ ہیومن رائٹس واچ  نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ  کردیا ہے۔

مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 66روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اُجاگر کرنے کے لیے آج یوم یکجہتی بھی کشمیر منایا جا رہا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی قیادت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

Advertisement

انسانی ہاتھوں کی زنجیر آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کنونشن سینٹر سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر