Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Now Reading:

شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
chehlum karachi

شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی  اور لاہور سمیت سمیت دیگر شہروں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

 موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی جبکہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتاعلیؒ ہجویری کے آخری روز کے سبب سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 لاہور چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ شرکائے جلوس کو تین درجاتی سکیورٹی حفاظتی حصار کے ذریعے جسمانی تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی، چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز سے مدد لی جائے گی۔

Advertisement

 شہر قائد میں نشتر پارک سے  دوپہر ایک بجے برآمد ہونے والے جلوس کے لئےسیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر ادا کریں گے۔شہرقائد میں جلوس کی گزر گاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی جائے گی جبکہ اہم و بلند عمارتوں کے اوپر شارپ شوٹرز بھی تعینات رہیں گے۔

پولیس و رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔کراچی میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

چہلم کے موقع پر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق 20؍اکتوبر کو چہلم کے موقع پر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ اس موقع پر اسلحہ لیکر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی کے علاوہ پانچ یا اس سے زائد افرادکے اجتماع اور نفرت آمیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر لاہور میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران وجوان فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؓ کے مرکزی جلوس پر 07 ایس پیز، 23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرز اور417 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے۔ مرکزی جلوس کی سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی ہے، جلوس کی فضائی نگرانی اور روف ٹاپ سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ پی آر یو ٹیمیں بھی موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں گی۔

لاہور اور اسلام آباد کی طرح کراچی، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں چہلم امام حسین کے موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ اس حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر