پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے فوری استعفی کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھورو نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب نے رمارکس دیئے ہیں کے وہ کسی کو این آر او نہیں دینگے لیکن اب عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کے وہ عمران خان کو این آراو نہیں دیگی۔
انکا کہنا تھا کہ عوام بے سڑکوں پر نہیں نکلی کسی مقصد کے تحت نکلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا اقتدار میں آئوگا تو ملک میں عوام ٹیکس دیگی لیکن ایسا نہیں ہوا ایک فیصد بھی ٹیکس جمع نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ عوام گریبان پکڑ کر باہر پھینکیں عمران خان استعفیٰ دیں دے کیونکہ مہنگائی,بیروزگاری,معاشی بدحالی کےخلاف تحریک کاآغاز ہو گیا ہے اور سندھ سے لوگوں کا اسلام آباد کی طرف بڑھتاسمندر حکمرانوں کو بہا لے جائیگا۔
نیر حسن بخاری نے کہا ہے کہ بے روزگاری، مہنگائی اور بھوک و افلاس سے تنگ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے اور عمران نیازی حق حکمرانی کھو چکے ہیں، نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف ملک گیر تاجر ہڑتال سے شٹر ڈاون ہے۔
انکا کہنا تھا کہ خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے معیشت بدحال کر دی ہے اور ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں دے دی گئی ہے جس کے باعث مزدور، کسان، محنت کش کیلئے جینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نالائق کپتان عمران خان اور نااہل ٹیم کا آخری وقت قریب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News