آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارےکی ہنگامی لینڈنگ

پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارے ‘مُشاق’ کو تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
سیکیورٹی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق کھیت میں ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ذرائع نے کہا کہ دو نشستوں والے تربیتی طیارے نے راہ والی کینٹ سے تربیتی مشن کے لیے اڑان بھری تھی جس میں کیپٹن احمد اور انسٹرکٹر موجود تھے۔
دوران پرواز دریائے چناب کے قریب دلاوَر چیمہ سے گزرتے ہوئے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث دونوں پائلٹ کو کھیت میں ہی طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام اور ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔
واضح رہے کہ ہلکے وزن اور ایک انجن والا مُشاق پائلٹ کی تربیت کے لیے بنیادی طیارہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News