Advertisement
Advertisement
Advertisement

خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے، جنرل زبیر محمود

Now Reading:

خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے، جنرل زبیر محمود
General-Zubair

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

تفصیلات  کے مطابق رسالپور  میں پی اے ایف اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود تھے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات نے پریڈ دستوں کا معائنہ کیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور مہمان خصوصی کے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر آئے۔ کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی دھنیں بکھیریں۔ مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات نے سکواڈرن نمبر 2 کو قائداعظم بینر عطا کیا۔

142 ویں جی ڈی پی، 88 ویں ایروناٹیکل انجینئرنگ کورس اور 23 ویں اے اینڈ ایس ڈی، 98 ویں اے ڈی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان سمیت دوست ممالک کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس کو بیجز لگائے۔

تقریب سے خطاب کےدوران  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود نے کہا پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے۔ بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے، پاکستان تخفیف اسلحہ کی عالمی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی سے امن حاصل ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر