سمندری کے علاقے ترکھانی میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ شخص نے آٹھ سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا، ملزم کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہےجو بچے سعد کو گھر سے لیکر گیا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچے کا گلہ اور پیٹ تیز دھار آلے سے کاٹے گئے۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔
سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرام،ایس ایس پی آپریشنز علی رضا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے واضح کیا کہ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ترکھانی کے علاقے میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ بھی گرفتار ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
