Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکمرانوں نے کشمیریوں سے بے وفائی کی، سراج الحق

Now Reading:

حکمرانوں نے کشمیریوں سے بے وفائی کی، سراج الحق
Siraj ul Haq Criticize on imran Khan

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے جھانسے میں آ کر کشمیریوں سے بے وفائی کی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 86 دنوں سے کشمیر میں بدترین کرفیو ہے مگر حکومت کوئی عملی اقدام اٹھانے اور لائحہ عمل دینے کے لیے تیار نہیں۔

 سراج الحق نے کہا کہ بھارتی روز ہمارے بارڈر پر حملے کررہے ہیں بھات کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی کے دن ختم اور حکومت کے برے دن شروع ہوچکے ہیں کیونکہ یوٹرنز نے پی ٹی آئی حکومت کے تبدیلی کے تمام نعروں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، 9 سالوں میں شرح نمو کم ترین اور مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے لاگ و شفاف احتساب کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اورعام آدمی کی عدلیہ تک رسائی اور آزاد عدلیہ کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ احتساب دو خاندانوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جس سے انتقام کا تاثر گہرا ہورہا ہے اور جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی ، لاقانونیت اور انارکی کا راج رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حیدرآباد میں گاڑی کہاتہ چوک پر کشمیر مارچ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 70 دنوں کے اندر کشمیر کا سری نگر ایک قبر بن چکی ہے, لوگ نماز کے لیئے نہیں نکل پارہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کا ضمیر نہیں جاگا تو مسئلہ کشمیر پر ہم خود میدان میں اترینگے کیونکہ کشمیر کے لیئے ہماری جان بھی قربان ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو ایمان اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت دی اور22 سال سے کشمیری فقط پاکستان کے لیئے اور اپنی آزادی کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر