
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے آئے سینیٹرز کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجزت نہیں دی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ امریکی سینیٹر کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسا کیا ہو رہا ہے جو امریکی سینیٹر کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے اجازت نہ دینے پر سینیٹر کرس ہالین پاکستان آئے ہم انہیں آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ وادی میں دوماہ سے مسلسل کرفیو جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزارہوں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو سمجھا، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں مؤثر طور پر اٹھایا اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
واضح رہے کہ امریکہ سے 8 رکنی وفد کی ملتان آمد ہوئی جبکہ ائر پورٹ پر ایم این اے زین قریشی ،کمشنر افتخار سہو، آر پی اور ڈپٹی کمشنر نے ان کا استقبال کیا۔
وفد میں یوایس سینیٹر کرسٹوفر وون ہولین اور امریکی سفیر پاولز جونز سمیت 8 افراد شامل ہیں کو کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ملتان آیا ہے اور حضرت بہاءالدین زکریا کے عرس مبارک میں بھی شرکت کرے گا۔
یاد رہے کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادراورسجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دے کرکیا۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈہیڑ ،ملک عامر ڈوگر،،زین قریشی، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، رہنما تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ، وزیر توانائی اختر ملک، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ جاوید اختر موجودتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News