Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ تیزگام،ٹاپ ٹرینڈ

Now Reading:

سانحہ تیزگام،ٹاپ ٹرینڈ
Twitter Trend

یہ جل رہے ہیں، ان کی زندگیاں ختم ہورہی ہیں، لوگ چیخ رہے ہیں  چلا رہے ہیں۔دل دہلا دینے والے مناظر اور پیغامات  کا سوشل میڈیا پر اس وقت سیلاب امڈآیا جب  کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس رحیم یار خان میں بوگی میں موجود سلینڈر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے  جیتی جاگتی زندگیاں سوختہ لاشوں میں تبدیل ہوگئی۔

ہیش ٹیگ  کےساتھ تیزگام  اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لوگ واقعے پر اپنے رنج اور شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

کوئی زخمیوں کی جان بچنے کی دعا کر رہا ہے تو کوئی لواحقین  سے تعزیت کا اظہار کر ر ہا ہے۔

https://twitter.com/UGpk/status/1189774344655953920

Advertisement

https://twitter.com/FarrukhFL/status/1189792980850352128

Advertisement

https://twitter.com/Cocomomjhybdo/status/1189795519838785536

https://twitter.com/XohaybKhan/status/1189795626546061313

Advertisement

 

 

کسی نے تو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے استعفے کا بھی مطالبہ کردیا۔

Advertisement

https://twitter.com/oye__sarru/status/1189791504639963136

https://twitter.com/FaisalViewss/status/1189789144874201089

https://twitter.com/sabame1/status/1189795452646035456

ایک صارف نے وزیر اعظم عمران خان سے واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے کےباعث تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ابتدائی طور پر65 افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 46 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 افراد سوارتھے۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق جائےحادثہ سے65 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

Advertisement

بول نیوز کوموصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر آگ پر قابوپالیا ہے۔

محکمہ ریلوےکا موقف

محکمہ ریلوے نےموقف دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 افراد سوارتھے۔ ٹرین میں آگ سلینڈر پھٹنےسے لگی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق اجتماع کے دنوں ٹرینوں میں رش ہوتا ہے۔ مسافروں میں زیادو تعداد تبلیغی جماعت کے لوگوں کی ہے۔  بوگیوں میں آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، ٹرین میں موجود تبلیغی جماعت کے افراد نے چائے بنانے کے لئے سلینڈر جلایا تو اچانک پھٹ گیا۔  عینی شاہدوں کے مطابق ٹرین میں آگ  شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

  تیز گام کی اکانومی کلاس بوگی نمبر 3۔  4 اور 5 مکمل طور پر جل گئیں۔ ان بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کرلیا گیا ہے۔

تیز گام ٹرین کو لیاقت پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے مطابق ٹریک کو اگلے 2 گھنٹے کے بعد بحال کر دیا جائے گا۔

Advertisement

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کے سختی کے باوجود لوگ ٹرینوں میں چولہے لے آتے ہیں۔

 دوسری جانب سی ای او ریلوے اعجاز احمد کے مطابق یہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، ڈرائیور اور فائر مین نے خود دھماکے کی آواز سنی۔ریلوے کا سسٹم فل پروف ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق 3 دھماکے سنے گئے۔  لیاقت پور اسٹیشن پر کھڑی بوگیوں سے آگ بھجانے کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین  سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کےجوان جائے حادثےپرموجود، ریسکیوسرگرمیاں جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کےجوان تیزگام ٹرین حادثےکےمقام پر پہنچ گئےہیں اورسول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آرمی ایویشن کےہیلی کاپٹر بھی ملتان سے جائے حادثہ روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجائے گا۔

محکمہ ریلوےکا موقف

محکمہ ریلوے نےموقف دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 افراد سوارتھے۔ ٹرین میں آگ سلینڈر پھٹنےسے لگی۔

ذرائع ریلوے کا کہناہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے14افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 28کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

عینی شاہدین کا موقف

Advertisement

عینی شاہدین کے مطابق سلینڈر پھٹنےسےآگ لگنےکاتاثرغلط ہے۔آگ پنکھے میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر