Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کی شاہی جوڑے سے ملاقات

Now Reading:

وزیر اعظم عمران خان کی شاہی جوڑے سے ملاقات
UK Royals- Imran khan FINAL

بر طا نوی شا ہی جو ڑے کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈ لٹن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں، ملاقات کے بعد عمران خان شاہی جوڑے کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی صدر عارف علوی سے ملاقات 12 بجے  ہوئی ،جس کے بعد یہ شاہی جو ڑا اب وزیر اعظم ہاوس پہنچ گیا ہے۔

Royals- Arif Alvi

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کل رات اسلام آباد پہنچے ہیں ، جن کا طیارہ نور خان ائیر بیس پر اترا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شاہی مہمانوں کی آمد سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،شاہی خاندان کا یہ وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا ہے کہ شاہی جوڑےکادورہ پاکستان تاریخی اہمیت کاحامل ہے، ان کی  آمدسےپاکستان کامثبت چہرہ سامنےآئے گا اوردوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

برطانوی شاہی جوڑا 4 روزہ دورے پر پا کستان آیا ہےجن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال بھی جا ئے گا،جہاں ایک روز گزارنے کے بعد 18 اکتوبر کی دوپہر ڈیڑھ بجے وطن واپس روانہ ہوجا ئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر