Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثالثی مشن: وزیر اعظم سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی فرمانروا سے ملاقات

Now Reading:

ثالثی مشن: وزیر اعظم سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی فرمانروا سے ملاقات
PM Reached Saudia Arab

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر ریاض  پہنچ گئے۔

  اس موقع پرشاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز ال سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے استقبال کیا جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کےدیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا گیا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ بھی کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے دورہ ایران سے متعلق سعودی فرمانروا کو اعتماد میں لیا گیا۔

سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان  ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرما نرواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے، ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں ،مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم  عمران نے خلیجی ممالک کو ممکنہ فوجی تنازع سے بچانے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم  عمران خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے صدر روحانی کو 5اگست کے بھارتی اقدام  سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے خطے کا امن  خطرے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر