دھرنوں کے باعث بچوں کے مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کل وفاقی دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیاں کل معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کل یونی ورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے باعث بچوں کے مستقبل داو پر نہیں لگا سکتے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ مارچ ہو یا احتجاج ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ کسی کو بچوں کے مستقبل سے کھلنے نہیں دیں گے۔
محمد حمزہ شفقات کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا غلط روایت ہے جس کو ختم کرنا ہو گا۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی تمام یونیورسٹیاں کل معمول کے مطابق کام کریں گی جبکہ تمام یونیورسٹیوں میں ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلے گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش نظر کل اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز بند رکھے جائیں گے۔
سیکریٹری پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بچوں کی سیکیورٹی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے دھرنےکی وجہ سے بچوں کی سیفٹی کی خاطر اسکول میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا،جمعہ کے روز اسکولزکھولنے کا فیصلہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کل شام تک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News