Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن وصولی کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن وصولی کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اصول کے نام پر وصولی کی سیاست کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن فوری طورپر اپنا لانگ مارچ معطل کریں اس سے ملک کی معیشت کا استحصال ہوا ہے اور ہم معیشت کو بحال کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ مولانا فضل الرحمن کو استعمال کررہے ہیں، پیسے کے لئے اور دونوں اپنے ابو کو بچانے کےلئے لانگ مارچ نکال رہے ہیں اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن جب سے فارغ ہوئے زرداری اور نواز شریف کے پیغامات پہنچانے کا کام کررہے ہیں عمران خان کے ساتھ عداوت و حسد کی وجہ سے کام پر لگے ہوئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور یہ لانگ مارچ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر نے عمران خان کے کشمیر سے متعلق بات کرنے پر کہا کہ کشمیر کی سیاسی و سفارتی جنگ عروج پر ہے عمران خان مثبت انداز میں قومی و ملکی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور عمران خان کی حکومت جان جوکھوں میں ڈال کر محنت کررہے ہیں اس موقع پر فضل الرحمن نے لانگ مارچ کا ناموس رسالت اور آزادی مارچ نام رکھا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں پہلے اور آخری لیڈر ہیں جنہوں نے تمام ممالک کے لیڈروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ناموس رسالت پر بات کی اور بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر