وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگی چاہیے۔
تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چو ہدری کا کہنا تھا کہ اگر دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، صفر کے مہینے کیلئے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا بے شعور طبقہ موجود ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی تاہم باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کہ عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی میں 80،80 سال کے بابے نہیں ہونے چاہئیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چو ہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو پلی بارگین کے بغیر رہا کردیا جائے تاہم ہم تو روز کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو، نواز شریف اور آصف زرداری شطرنج کھیل رہے ہیں جبکہ فضل الرحمان ایک پیادہ ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں تاہم جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ موجود ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کا مطلب ایک نئے وار زون میں داخل ہونا ہوگا، مارچ کریں لیکن امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں،ہمارے لیے کشمیر میں بڑا چیلنج ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
