
وزیراعظم عمران خان کی ایرانی سپریم راہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم راہنماء سید علی خامنہ ای کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو داخلی و خارجی طور پر متعدد مسائل کا سامنا ہے، مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا پیغام پہنچانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور زولفقار بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان برادر ہمسایہ ملک ایران پہنچے جہاںانہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔
عمران خان نے ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماوں کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے اور تجارت سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔
اس کے علاوہ صدرحسن روحانی سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی ایرانی قیادت کو آگاہ کیا۔
اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک رو زہ دورے پر آج تہران پہنچے تو ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا اور یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ ایران ہے، اس سے قبل وزیراعظم رواں سال اپریل میں بھی ہمسائے ملک کا دورہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News