استعفیٰ کسی صورت نہیں دوں گا، عمران خان

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شرط صرف استعفے کی ہے تو مذاکرات کا کیا فاعدہ ہے اور واضح کہہ دیا کہ استعفیٰ تو کسی صورت نہیں دوں گا۔
ملاقت میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں اور مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بھی تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو حکومتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ احتجاج جمہوری حق ہے حکومت کو اس سے خطرہ نہیں، خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News