بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلوں کی خریداری پر نیب کی تحقیقات

Pakistan should be part of Afghan peace process: Bilawal
زرداری گروپ کی جانب سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری کے معاملے پر نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے زرداری گروپ کو مکان فروخت کرنے والے افراد سے رابطہ کیا ہے جواب میں 9 پلاٹ مالکان میں سے 6 نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو مبینہ طور پر زبردستی مکانات فروخت کرنے کے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں
نیب ذرائع کے مطابق نیب نے پلاٹ مالکان سے ادائیگی اور پلاٹ کی ملکیت کےحوالے سے ثبوت بھی طلب کرلیے جبکہ فروخت کیے گئے پلاٹ کےاصل کاغذات ، سیل ڈیڈ،موٹیشن بھی نیب حکام نے طلب کرلی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کو5سے زائد مالکان نےمبینہ طور پر زبردستی مکانات فروخت کرنے کے بیانات ریکارڈ کرائے جس پر فروخت کیے گئے پلاٹوں کی مجموعی مالیت 40ارب سے زائد بنتی ہے۔
نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زبردستی مکانات خریدے جانے کے معاملے پر نیب نے تحقیقات کے مطابق یہ مکانات زرداری گروپ کمپنی نے خریدے تھے، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے والدین، بہنیں اور بلاول بھٹو شئیر ہولڈر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News