Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ

Now Reading:

کراچی : گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ
6 Injured in a Traffic Accident at Maymar Moor

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذراٸع کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثہ تیز رفتار مسافر کوچ کے الٹنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذراٸع کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی نجی اسپتال  میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے اسکول کے دو بچوں کو کچل دیا تھا، حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز ون میں بچے موٹر سائیکل پر اسکول سے گھر واپس جارہے تھے، حادثہ وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث پیش آیا، بچوں کی شناخت 8 سالہ حماد اور 10سالہ طحہٰ کے نام سے ہوئی تھی۔

Advertisement

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی  کرتے  ہوئے  گاڑی کے ڈرائیور کوگرفتار کر لیا تھا۔

 علاوہ ازیں ڈبل کیبن اورپک اپ سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثہ رات گئے ماڑی پورروڈ پر پیش آیا تھا  جہاں نشے میں دھت ڈرائيور نے ڈبل کيبن گاڑی سے سوزوکی کوٹکرماردی ، جس کے نتیجے میں پریتی نامی خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر