وزیر اعظم عمران خان نے چھٹیاں لے لیں

وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد 2 دن کی تعطیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں، وزیر اعظم دو دن اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کے لیےسرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کر دیا گیا، وزیراعظم دو روز تک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔
وزیر اعظم کی عام طور پر بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاہم اب اگلے دو دن وزیر اعظم سرکاری مصروفیات سے دور اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار تعطیلات لی ہیں ۔
عمران خان نے گزشتہ برس اگست میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد سے وہ ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انتھک محنت اور بلا تھکان کام میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ ای سی سی کے 8 نومبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
اسکے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔قومی ٹیرف پالیسی بھی کابینہ ایجنڈےکا حصہ ہوگی ۔
کابینہ کے اجلاس میں وزارتوں، ڈویژن میں موجود ایم ڈیز، سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News