
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق سما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مر یم اورنگزیب نے نواز شریف کی طبی صورتحال کی تا زہ رپو رٹ سے آگا ہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے، ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں
ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے
پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے
ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے
قوم سے دعا کی درخواست ہےAdvertisement— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 7, 2019
تر جمان مسلم لیگ نے مزید کہا ہے کہ قوم سے دعا کی درخواست ہے۔
وا ضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ دن سروسز اسپتال سے ڈسچارج کرکے ان کی رہا ئش گار جا تی امرا منتقل کر دیا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی تر جمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جاتی امرا میں نواز شریف اپنے گھر پر علاج کرائیں گے،ان کی رہائش گاہ پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنادیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت نازک ہے، ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی اورسخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نواز شریف کے زاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے سا بق وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا ہے، آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔
ذرائع کے مطا بق نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کا فیصلہ شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی دیگرڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News