چینی سفیریاؤجنگ کاکہناہے کہ چین نےہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی اگرپاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سےمتعلق بیان پرچینی سفیریاؤ جنگ نےشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ امریکا نےپاکستان کی امدادسیاسی ترجیحات پرکیوں معطل کی۔
چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ اس وقت امریکا کہاں تھا؟ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔
چینی سفیرنے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاترہو کر پاکستان کی مدد کی۔اگر کبھی پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے۔پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھاکہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چایئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
