
فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی سندھ بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلقے میں ہی حملہ کرکے کھیت اجاڑنا شروع کردیا ہے، کپاس، پیاز اور گندم کی فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ کاشتکاروں کی شکایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا عملہ بھی لاپتہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹڈی دل کو تاحال ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا جبکہ سیہون میں کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو کھیتوں سے بھگانے کی کوششیں شروع کردیں۔
وا ضح رہے کہ اندرون سندھ کے علاوہ ٹڈی دل کراچی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News