بول نیوز کی خبر پر سی ای او پی آئی اے کا ایکشن

بول نیوز کی خبر پر ایکشن، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے شعبہ میڈیکل فنانس کے ڈپٹی جی ایم محمد مسیح، منیجر اطہر انعام ملک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی جانب سے قومی ادارے میں کرپشن کی نشان دہی کیے جانے پر سی ای او پی آئی اے نے ایکشن لے لیا۔ ایرمارشل ارشد ملک نے شعبہ میڈیکل فنانس کے ڈپٹی جی ایم محمد مسیح، منیجر اطہر انعام ملک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ قومی ادارے میں میں کرپشن میں ملوث افسران کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہو ں نے کہا کہ کسی کو بیرون ملک بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شعبہ میڈیکل فنانس میں کرپشن میں ملوث افسران کو بیرون ملک بھاگنے کی خبر بول نیوز پر نشر ہوئی تھی جس کے بعدپی آئی اے کے سی ای او نے فوری ایکشن لے لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News