وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پورراہداری کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطا بق کرتارپور اس وقت روشنیوں کے شہر میں تبدیل ہوگیا ہے، دربارصاحب کرتارپور میں باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب اور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دربار صاحب کرتارپور میں پنڈال سجایا جارہا ہے ، جس میں 8 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ تقریب کے لیے 60 فٹ طویل اور 24فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار کیا جارہا ہے ، گردوارے میں مختلف مقامات پر اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔
بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، سدھو کو تین بار بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھنے کے بعد اجازت دی گئی۔
نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ 9 نومبرکی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا، حلف برداری پر محبت اور مہمان نوازی کا لطف کبھی بھلا نہ پاؤں گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے جوکہ افتتاح کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کےخیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ بھی جاری کیا گیا ہےجبکہ بابا گرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا اجرا کیا گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News