Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

Now Reading:

کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان
کسانوں

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گنے کی قیمت کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گنے کی سرکاری قیمت کے تعین کے حوالے سے مختلف محرکات کا جائزہ لیا گیا اور صوبوں کو اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیرِ اعظم کو گندم کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی قیمت فی من 1365روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے کسان خوشحال ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے ای سی سی کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاشتکار کو پورا وزن اور اس کے مطابق رقم کی پوری ادا ئیگی ہو۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زرعی شعبے کا فروغ خصوصاً چھوٹے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت اس بات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے کہ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کو مساوی طور پر یقینی بنایا جائے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Advertisement

گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ گنے کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ  گنے کی مقرر کردہ سرکاری قیمت سے جہاں کسانوں کی حوصلہ افزائی ہو وہاں وہ تمام اقدامات کیے جائیں کہ چینی کی قیمت میں استحکام کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد، قیمتوں کے تعین، کسانوں کی لاگت کو کم کرنے اور انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے طویل مدتی پالیسی تشکیل دی جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کے لاگتی اخراجات کو کم کرنے کے لئے پالیسی تشکیل دینے کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت کا اعلان کیا جائے گا جبکہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ایکس -مل اور ریٹیل کی سطح پر چینی کی قیمت میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب شوگر ملوں کے ذمے کسانوں کے واجبات کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے گی اوراس ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع شوگر ملوں کی جانب سے کسانوں کو ادائیگی کیے جانے کا سرٹیفیکیٹ جمع کرائیں گے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے قانون میں ترمیم کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شوگر سس فنڈ کا آڈٹ کرایا جائے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ پالیسی کے مطابق اکٹھا کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن، وزیرِ خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری، صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعمان احمد لنگڑیال، وزیرِ خوراک خیبر پختونخواہ حاجی قلندر خان لودھی، متعلقہ محکموں کے وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان، چیئرپرسن مسابقتی کمیشن ودیا خلیل و دیگر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر