پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہواہے کہ جس میں مولوی اورپولیس آمنے سامنے تھے مگرجھگڑا نہیں ہوا اور لاٹھی گولی نہیں چلی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہناتھا کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم وفراست کابڑا اچھا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کےدورہ حکومت میں بھی اکثرلوگ مشورہ دیتے تھے کہ آپ حکومتی رٹ قائم کریں۔
انہوں نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیرداخلہ اعجاز شاہ کودھرنا کنٹرول کرنےکا کریڈٹ جاتا ہے۔انہوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنڑول کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اپنے تجربے اورحکمت عملی سے سارے حالات کو بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا اور ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا۔حلانکہ مولوی اور پویس آمنے سامنے تھی۔
انہوں نےکہاکہ اگرحالات خراب ہوجاتے تو تصادم روکناممکن نہیں تھا،دھرنے کے دوران ہمارا اُن سے مسلسل رابطہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے حالات کو کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔جنھوں نے ہزاروں افراد کے سامنے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
