
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ضیاءالحق اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا اب نااہل کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے اور غریب عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا اچ شریف میں جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب سے سلیکٹڈ، جعلی حکومت آئی، عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کے معاشی حقوق پر حملے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا پھر پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف بجٹ منظور کیا اور عوام دشمن بجٹ نے عوام کا جینا مشکل کردیا جبکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کی خودمختاری پر بھی سمجھوتہ کرلیا اور ملک کے عوام کو ٹیکس اور مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا، اب عوام نے بھی تسلیم کرلیا وزیراعظم عوامی نمائندہ نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف اور صرف امیروں کو رلیف پہنچایا، عوام کو تکلیف دی گئی جبکہ مزدوروں کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس ایمسٹی کیوں نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News