Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کےمفادمیں ہے،وزیرخارجہ

Now Reading:

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کےمفادمیں ہے،وزیرخارجہ
شاہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے مفاد میں ہے،جو کچھ بھی حکومت نے کیاآئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں ٹینک چوک کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق وزیراعطم عمران خان نے کابینہ سے مشاورت کی اور ان کاموقف سنا۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ توسیع کافیصلہ خطے کی سیکیورٹی صورت حال پرکیاگیاتھا، ہمیں اس وقت جنرل باجوہ کی ضرورت ہے۔

اس موقع پربابری مسجد سے متعلق شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے، بابری مسجد پر بھی او آئی سی نے ہمارے موقف کی مکمل تائید کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیرکے معاملے پر بھی اوآئی سی نے ہیومن رائٹس نے ہمارے موقف کوتسلیم کیاہے اور او آئی سی نے بھارت پرکڑی تنقید کی ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افریقی ممالک سےتجارتی روابط بڑھائیں گے، کوشش ہے افریقا سے سیاسی تعلقات میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ افریقی مملاک سے اربوں ڈالرز کی امپورٹ کرتے ہیں۔اس سلسلے میں ایک اجلاس نیروبی میں منعقد کیاجائے گا۔ہم انگیج افریقا پالیسی مرتب کررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

ملتان میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی نوید سنارہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ، تجارتی خسارے میں کمی اور دیگر معاشی اشارے بہتری کو ظاہر کررہے ہیں جبکہ بیرون سرمایہ کار کمپنیاں اب پاکستان کا رخ کررہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت معیشت مظبوط اور روزگار میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے ہماری حکومت کے شاندار منصوبے ہیں اور سی پیک خطے میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں ، سیاحت ، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی جیسے ثمرات حاصل ہونگے جبکہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہے اس میں توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ” سی پیک اتھارٹی” قائم کردی ہے اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت بہت جلد اقتصادی زونز قائم کرنے جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب
تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر