Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچ گئے

Now Reading:

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورپہنچ گئے
Manmohan Singh

سابق بھارتی وزیراعظم  من موہن سنگھ کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پرپاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق زیرولائن کرتارپورپرسکھ یاتریوں کی آمدجاری ہے۔

اس موقع پر من موہن سنگھ کاکہناہے کہ آج سکھ برادری کیلئے تاریخی دن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مختلف ممالک سے پانچ ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جارے کیے گئے جب کہ پاکستان آنے والے سکھوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار تک جا سکتی ہے۔

ڈیرہ بابانانک راہداری سےمتعلق پہلی بارانیس سو اٹھانوے میں بھارت اور پاکستان کےدرمیان مشاورت کی گئی تھی اوراس کامعاہدہ چوبیس اکتوبر2019 کو ہواتھا۔

Advertisement

گوردوارہ دربار صاحب بین الاقوامی سرحد زیرو پوائنٹ سے ساڑھے 4 کلومیٹر کے فیصلے پر پاکستان میں واقع ہے۔

مذکورہ منصوبہ 823 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور تین سو تیس ایکڑرقبے پر یاتریوں کے قیام کیلئے کمپلیکس بنایا گیا ہے۔ تیرہ اعشاریہ پانچ ایکڑ رقبے پر بارڈر ٹرمینل امیگریشن کی عمارت بنائی گئی ہے۔

راہداری منصوبے میں 6.8 کلومیٹر سڑکیں، دریائے راوی پر 800 میٹرپل اور دریائے راوی پر 2.8 کلومیٹر پر سیلاب سے بچاؤ کیلئے بند بنائے گئے ہیں۔

پاکستان دوسرے مرحلے میں بڈھی راوی کریک زیرو پوائنٹ پر 262 میٹر پل بھی تعمیر کرےگا۔ گوردوارہ کے گرد ایک لاکھ 52 ہزار مربع فٹ بارہ دری بھی تعمیر کی گئی۔

بارہ دری میں درشن ڈیوڑی، دیوان استھان، میوزیم، لائبریری اور 500 یاتریوں کیلئے 20 رہائشی احاطے شامل ہیں۔ بابا گرونانک سے منسوب آم کے درخت، کھوئی صاحب سمیت تمام اشیاء کو محفوظ کر دیا گیا۔

گرو دوارے میں 28 ہزار 190 مربع فٹ لنگر خانہ 2 ہزار لوگوں کو بیک وقت خدمات پیش کرے گا۔

Advertisement

دربار صاحب گرودوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ تین سے چار کلومیٹر ہے لیکن سکھ یاتریوں کو لاہور سے اس گرودوارے تک پہنچنے 130 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور تقریباً تین گھنٹوں کا وقت لگ جاتا ہے۔

پاکستان کےضلع ناروال کی تحصیل شکرگڑھ میں کرتارپوروہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔یہاں ان کی ایک سمادھی بھی ہے جو سکھوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا پیغام

کرتارپور پور راہداری کے افتتاح سے پہلےوزیراعظم عمران خان نے قوم کوپیغام دیتےہوئے کہاہے کہ آج ہم صرف راہداری نہیں سکھ کمیونٹی کے لیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کا نظریہ بھی یہی تھا۔

وزیراعظم نےمزید کہاکہ تمام متعلقہ لوگوں کوبھی مبارکباددی جاتی ہے جنہوں نے 10 ماہ کے وقت میں ویژن کو حقیقت میں تبدیل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر