Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، مریم اورنگزیب
عمران صاحب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کو بھی اپنے دماغ کا علاج پہلے کروانا چاہئیے سیاست تو ہوتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کا تو کل اور آج ، صبح اور شام کا بیان آپس میں نہیں ملتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کی بیماری کی سینگین صورتحال کی چھان بین اور اعتراف بھی کرتے ہیں پھر بھی اینڈ منٹی بانڈ کی شرط رکھنے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنا اور عوام کو بیوقوف  بنانا بند کریں، محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے فیصلے کو مشروط کرنے سے آپ کی بدنیتی اور سیاسی انتقام ظاہر ہو گیا ہے۔

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں جے یو آئی ف کے پلان بی اور مسلم لیگ ن نوازشریف کی صحت سے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔

اجلاس میں نواز شریف کی بیماری اور ای سی ایل میں نام کے معاملے پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم کو جے یو آئی ف کے پلان بی پر بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کہا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کے لیے ہر فورم پر سہولت پیدا کی کیونکہ حکومت کی نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں اورانکی صحت سیاست سے زیادہ اہم ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے قانون میں لچک ڈھونڈی ہے لیکن پھر بھی اگر شریف خاندان شورٹی بانڈز کے بجائے عدالت سے لینا ریلیف چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی؛ پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ
قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک میجر شہید
سندھ پولیس کی خالی اسامیوں پر جسمانی ٹیسٹ کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر